دہلی ریاستی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے دارالحکومت کے تینوں شہر
کارپوریشنوں میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بدعنوانی میں
ملوث رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی-کیجریوال کے راج میں
کارپوریشن بدعنوان اور بے بس ہو گئی ہے۔مسٹر
ماکن نے آج یہاں کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں بی جے پی حکومت کارپوریشن کے کوتاہیوں کو گناتے ہوئے الزام خط جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے جاری اقتصادی سروے میں بھی شفافیت
اور احتساب کے معاملے میں دہلی میونسپل کارپوریشن کو کافی نیچے کا مقام دیا
گیا ہے۔